ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری

Jul 06, 2024 | 19:08:PM

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی،وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  72 واں اجلاس ہوا،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس25۔ 2024 کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔

 ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کیلئے12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے،ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

 پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12  گراؤنڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا،پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا ۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی،وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دیا گیا،اجلاس میں وویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی،بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ  کیلئے سہولتیں بہتر ہوں گی۔محسن نقوی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے،ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔

چئیرمین  پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کیلئے کئے  گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی  سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی،بورڈ آف گورنرز کے ممبران چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر،ظفر اللہ،تنویر احمد، طارق سرور، ڈاکٹر انوار احمد خان، محمداسماعیل قریشی،معراج محمود، اسامہ اظہر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی ایک ہی اچھی،2 شادیاں کرنیوالے سینئر ہدایتکار سید نور کا مردوں کو مشورہ

مزیدخبریں