پنجاب کے کس شہر میں آٹا کس ریٹ پرملے گا؟ نوٹیفکیشن جاری 

Jul 06, 2024 | 19:09:PM
پنجاب کے کس شہر میں آٹا کس ریٹ پرملے گا؟ نوٹیفکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ فوڈ نے  پنجاب  کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  سب سے مہنگا آٹا لاہور اور راولپنڈی والوں کو ملے گا جہاں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 900 روپے  اس کے بعد اٹک اور جہلم والوں کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 890 روپے میں ملے گا، پھر چکوال، شیخوپورہ اور قصور کے شہریوں کا نمبر آتا ہے جنہیں 870 روپے میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا ملے گا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ  اور ننکانہ میں 820 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،  سرگودھا،ملتان،لودھراں ،ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں 800 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر ،بہاولنگر اور رحیم یار خان 790، لیہ ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 780 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر،مظفر گڑھ 770 اور راجن پور میں 760 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : فارم 47والے ملک نہیں بناتے، شاہد خاقان عباسی