وزارتِ خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پیشگی اپوائنٹمنٹ کی شرط ختم، وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق تعلیمی اسناد، قانونی دستاویزات اورکمرشل دستاویزات کیلئےاب اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں، یہ دستاویزات وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور اور کراچی میں قائم مراکز سے بھی تصدیق کرائی جا سکیں گی، پیر سے وزات خارجہ میں اسناد کی تصدیق کا عمل دوبارہ کھولا جا رہا ہے، تعلیمی اسناد، قانونی اور کمرشل دستاویزات کی تصدیق شروع کی جائے گی۔
وزارت خارجہ کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے جاری کردہ نئے نرخ نامے کے مطابق اب بھی ذاتی اور تعلیمی اسناد کی فی دستاویز کی تصدیق 3 ہزار روپے میں ہو گی، قانونی دستاویزات 4500 اور کمرشل دستاویزات 12 ہزار روپے میں تصدیق کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا مہنگا ہونے کا امکان ،فلور ملزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ اب شہری دستاویزات کی تصدیق کیلئےوزارت خارجہ کے واک ان طریقہ کار سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔