(24نیوز) ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بھارت کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے شکست سے دو چار کیا ، 2016 کےبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے،زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے،زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی تاہم بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی سکواڈ کاکوئی پلیئر بھی میچ میں شامل نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان نےبھارت کو شکست دیدی