گڈ بائے انڈیا، کوہلی اور انوشکا کا اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت کو چھوڑ کر لندن میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
معروف جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا، انہوں نے شور شرابے، ہنگامہ آرائی سے دور پرسکون ماحول میں اپنا مستقبل بیتانے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے بچوں کی بیرونِ ملک تعلیم اور آزادانہ زندگ بسر کونے کے لئے انہوں نے لندن منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی سٹار بلے باز اور ان کی اہلیہ کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دوسرے بچے آکائے کوہلی کے والدین بنے ہیں، اس کے بعد سے یہ جوڑا لندن شفٹ ہونے کا سوچ رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو نے جمعرات کے روز ممبئی میں منعقد وکٹری پریڈ میں انوشکا اور دونوں بچوں وامیکا (بیٹی)اور اکائے (بیٹا) کے ساتھ شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! سابق ٹیسٹ کرکٹر برین ہیمرج کا شکار ہو گئے
ان کے قریبی حلقے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب یہ خاندان لندن میں مستقل طور پر آباد ہو سکتا ہے جہاں وہ ایک عالیشان گھر خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، آکائے کی پیدائش سے پہلے کوہلی اور انوشکا شرما نے لندن میں کافی وقت گزارا اور انہوں نے اسے وہیں جنم دینے کا فیصلہ بھی کیا۔