محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jul 06, 2024 | 22:20:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں        بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ،کرم ، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں میں          مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر اوربہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، دادو، کشموراور ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا محرم الحرام کے چاند سے متعلق اہم اعلان

مزیدخبریں