ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کےہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ؟

Jul 06, 2024 | 22:33:PM
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کےہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سال 2024 بھارتی ٹیم اور بالخصوص سابق کپتان ویرات کوہلی پر خاص مہربان جا رہا ہے ، پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بہترین پرفارمنس سے اپنا آخری ورلڈ کپ یادگار  بنایا تو اب خبر آئی ہے کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی بھی آمد متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انوشکا شرما اور سابق بھارتی کپتان کی تصویر وائرل ہے ،تصویر میں انوشکا نے انتہائی خوبصورت  ساڑھی زیب تن کر رکھی  ہے جبکہ ویرات کوہلی سٹائلش سفید قمیض اور پاجامہ پہنے ہوئے ہیں، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا نے پیٹ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگا لیا کہ وہ امید سےہیں ۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 2018 کی ہے، جس میں ویرات اور انوشکا شادی کے بعد پہلی دیوالی کے موقع پر موجود تھے,جبکہ اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر انسٹاگرام پر بھی اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کے دیوالی کے موقع پر اپنے جذبات کا  اظہار کیا تھا.