عمران خان کی عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی ہدایت 

Jul 06, 2024 | 23:22:PM
عمران خان کی عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی ہدایت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا استعفٰی منظور نہ کرنے کی ہدایت دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا ،ساتھ ہی  عمر ایوب خان کو بطور مرکزی سیکرٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ، بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب خان کی تحریک انصاف کیلئے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے عمر ایوب خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا،پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے عمر ایوب کا استعفیٰ منظو ر نہ کرنے کی سفارشات کی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر