کورونا:مزید 76 افراد کاانتقال،  کیسز کی شرح3.10فیصد ہو گئی 

Jun 06, 2021 | 08:49:AM

 (24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 629 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.10 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار140ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے اور 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ  سندھ میں 5 ہزار 105، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 626، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 72، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 41 ہزار 789، صوبہ سندھ 3 لاکھ 22 ہزار 350، صوبہ بلوچستان 25 ہزار 589، آزاد کشمیر 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر کمپنی نئے ڈیجیٹل اصولوں پر عمل کرے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ، بھارتی حکومت کی وارننگ

مزیدخبریں