پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمنی ہے :بلاول

Jun 06, 2021 | 10:36:AM
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمنی ہے :بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لا سکی،عمران خان عوام کوبتادیں وہ بغیرکسی منصوبہ بندی اقتدارمیں آئے۔

بلاول بھٹو  نے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے حکومت نے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمائے۔ اب افسوس ناک طورپرقیمتیں کم کرکےاس کاکریڈٹ بھی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں، عمران خان پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کوبجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے۔ مہنگائی سے عوام کو مسائل کاسامنا ہےاور حکمرانوں کو اس کی کوئی پروانہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے والے ہوشیار۔۔۔