بھارت : کسانوں کا بی جے پی قائدین کے گھروں اور دفاتر کے باہراحتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں کسانوں کی مختلف تنظیموں نے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف بی جے پی کے مختلف قائدین کے دفاتر اور ان کے گھروں کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق 5 جون کو کسانوں نے ’سمپورن کرانتی دیوس‘ کے طور پر منایا چونکہ ایک سال قبل آج ہی کے دن ان قوانین کو پاس کیا گیا تھا ۔ احتجاجی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے احتجاج کے دوران بی جے پی قائدین کےدفاتر اور گھروں کے سامنے زرعی قوانین کی کاپیوں کو نذر آتش بھی کیا ۔ اس احتجاج کا اعلان سمیوکتہ کسان مورچہ نےکیا تھا ۔ یہ احتجاج دہلی کے علاوہ دوسری ریاستوں آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تامل ناڈو ، اڑیسہ ، بہار ، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، راجستھان اور اترپردیش میں بھی کیا گیا ۔ ہریانہ کے پنچکولہ میں کسانوں کو اسمبلی کی سمت بڑھنے سے روک دیا گیا۔بھارتیہ کسان یونین کے احتجاج ارکان نے کالکا سڑک پر احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا