اسرائیل: پہلی دفعہ روایتی مذہبی ٹوپی پہننے والی شخصیت وزیراعظم بنے گی

Jun 06, 2021 | 11:38:AM
اسرائیل: پہلی دفعہ روایتی مذہبی ٹوپی پہننے والی شخصیت وزیراعظم بنے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئندہ دنوں میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکومتی تشکیل کی منظوری کی صورت میں توقع ہے کہ یہ کئی پہلوؤں سے اپنی نوعیت کی پہلی حکومت ہو گی۔ یہ اسرائیل کی سیاسی تاریخ کے متعدد سابقہ ریکارڈوں کو توڑ ڈالے گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ اسرائیل روایتی مذہبی ٹوپی ’’کیپا‘‘ پہننے والی کسی شخصیت کے زیر قیادت ہو گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل ‘ میں لکھا گیا ہے کہ’’یمینا‘‘’ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ کے ’’یش عتید‘‘ پارٹی کے سربراہ یائر لیپڈ کے ساتھ باری باری وزیر اعظم کے طور پر تقررکے نتیجے میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ اسرائیل روایتی مذہبی ٹوپی ’’کیپا‘‘ پہننے والی کسی شخصیت کے زیر قیادت ہو گا۔ اسی طرح نفتالی بینیٹ سب سے چھوٹی جماعت سے وزیر اعظم بننے والی شخصیت ہوں گے۔ پارلیمنٹ میں ان کی جماعت ’’یمینا‘‘ کے صرف 7 ارکان ہیں، 49 سالہ نفتالی بینیٹ نیتن یاہو کے بعد اسرائیل کی تاریخ کے دوسرے کم عمر ترین وزیر اعظم ہوں گے۔ نیتن یاہو نے 1996ء میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تو ان کی عمر 46 برس تھی۔اگر آئندہ دنوں کے دوران نئی حکومت نے حلف اٹھا لیا تو یہ اسرائیل میں پہلی حکومت ہو گی جس میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والی شخصیت نفتالی بینیٹ اس شخصیت یعنی یائر لیپڈ سے مختلف ہو گی جس کو واقعتا حکومتی تشکیل کی دعوت دی گئی۔ واضح رہے کہ نمبر وار منصب سنبھالنے کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے لیپڈ ستمبر 2023ء میں وزیر اعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا