امریکہ میں خشک سالی۔۔ گورنر یوٹا کی نماز استسقا میں شرکت کی اپیل

Jun 06, 2021 | 12:04:PM
امریکہ میں خشک سالی۔۔ گورنر یوٹا کی نماز استسقا میں شرکت کی اپیل
کیپشن: امریکہ کی ریاست یوٹا کے گورنر سپنسر کاکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کی ریاست یوٹا کے گورنر سپنسر کاکس نے حالیہ خشک سالی کے دوران عوام سے بارش کے لئے اجتماعی دعا اور نماز استسقا میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب خدا ہی ہماری مدد کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  گورنر سپنسر کاکس نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے حالات کافی حد تک خطرناک ہو چکے ہیں۔ انہوں  نے ریاست میں جاری خشک سالی پر اور پانی کی قلت پرقابو پانے کے لیے شہریوں سے پانی کے کم سے کم استعمال پر زور دیا۔انہوں نے ریاست کے تمام باشندوں سے نہانے اور دیگر استعمال کے دوران پانی کی بچت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پانی کی لیکج روکنے کے لیے تمام ضروری مرمت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست میں پانی کی بچت کے لیے اقدامت کیے ہیں مگر مجھے خدشہ ہے کہ یہ کوششیں ہمارے تحفظ کے لیے ناکافی ہیں۔ ہمیں مزید بارشوں کی ضرورت ہے۔ سپنسر کاکس نے کہا کہ اب خدا ہی ہماری مدد کرسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ ہفتہ وار تعطیل 4ے 6 جون کے دوران کھلے میدانوں میں نکلیں اور ملکر بارش کے لئے اللہ سے فریاد کریں۔اخبار ’دی گارڈین‘ کے مطابق ریاست  یوٹا کے گورنر نے رواں خشک سالی کے حوالے سے دو احکامات صادر کئے ہیں۔ ان میں ایک حکم ریاست میں ہفتہ وار تعطیل پر بارش کے لئے اجتماعی دعا کی اپیل بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا