( 24 نیوز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت اپنے درمیان معاملات حل کرنے کا راستہ تلاش کر لیں گے اور غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ بہت ذمہ دار لوگ ہیں اور ایک دوسرے سے ذاتی طور پراحترام کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ان مسائل اور معاملات کو حل کرنے کے راستے تلاش کر لیں گے ۔ اہم بات یہ ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں موجودہ سرحدی تعطل کو ختم کرنے کے لئے بھارت اور چین کے مابین کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 10 سے زیادہ دور ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سرحدوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل سے 6 ال ہیرون ڈرونز لیز پر حاصل کریگا