ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے:عثمان بزدار

Jun 06, 2021 | 14:33:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی کارکردگی پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ہے۔ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

عثمان بزدار نےاپنے بیان میں  کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن والے پائیدار معاشی ترقی پر کیوں واویلا کررہے ہیں۔جب معیشت ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث سست روی کا شکار تھی تب اس ٹولے کی زبانوں پرتالے لگے ہوئے تھے۔ اب جب ملک ترقی کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے تو یہ ٹولہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق دور کی غلطیوں کو درست کیا گیا ہے اور معیشت اپنے ٹریک پر آئی ہے۔ معاشی ترقی کے ثمرات سے عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ملک  کو مسائل سے ہر صورت باہر نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیںترین گروپ کے تمام ووٹ بجٹ میں عمران خان کو ملیں گے: شیخ رشید 
 

مزیدخبریں