عمران کی پی ٹی آئی میں وہ اہمیت ہے جو پی پی میں ذوالفقار بھٹو کی تھی،شاہ محمود قریشی 

Jun 06, 2021 | 17:54:PM

Read more!

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ عمران خان کی پی ٹی آئی میں وہ اہمیت ہے جو پیپلزپارٹی میں ذوالفقار بھٹو کی تھی،ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے پر آصف زرداری نے پیغام بھجوایا جو پی پی چھوڑتا ہے زیرو ہو جاتا ہے،زرداری صاحب۔جس نے چھوڑا وہ تو زندہ ہے سانسیں لے رہا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کا اہتمام سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف بابر شاہ اور راجہ عبدالغفار نے کیا،تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر ،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک ،سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب جاوید اختر انصاری ،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ ،ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ ،سٹی صدر تحریک انصاف عدنان ڈوگر ،رہنما تحریک انصاف شیخ واجد شوک اور جاوید قریشی شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزت اللہ دیتا ہے اور وسیلے بھی وہی بناتا ہے ،انسان ایک دوسرے سے چیزیں چھپا سکتا ہے مگر خدا سے نہیں ،آج ملنے والی عزت اللہ کی عطا کردہ ہے ،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ،مجھے سیاست میں جو چاہا وہ پا لیا ہے کوئی لالچ نہیں ،عہدے دولت شہرت آنی جانی چیز ہے ،عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انکی صحبت میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے حجرے میں داخلے کی سعادت ملی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب میں سیاست کروں گا تو اپنی ذات نہیں، بڑے مقصد کیلئے کروں گا، ذات اور مفادات کی غلامی سے اللہ نے مجھے آزاد کر دیا ہے،36 سال مسلسل سیاست میں رہنا، عزت اور دامن بچانا آسان کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ کے تمام ووٹ بجٹ میں عمران خان کو ملیں گے: شیخ رشید

مزیدخبریں