خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، مثبت کیسز کی شرح میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ،گزشتہ 23 دنوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں 3.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح6.2 فیصد کم ہوکر 2.9 فیصد ہوگئی جبکہ یومیہ اموات کی تعداد 24 سے کم ہوکر 9 رہ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد بھی 470 سے کم ہوکر 249 پر آگئی۔
محکمہ صحت کا رپورٹ میں کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر ہوگئی، صوبے کے 9 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح صرف 2 فیصد جبکہ 3 اضلاع میں صرف 3 فیصد رہ گئی۔
محکمہ صحت حکام کاکہناہے کہ یومیہ ٹیسٹ میں اضافے کے باوجود کورونا کیسز میں کمی خوش آئند ہیں، خیبرپختونخوا کے کسی ضلع میں کورونا مثبت کیسز کی شرع 10 فیصد سے زیادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی غلط معلومات پھیلانے والےہوشیار۔۔۔