حکومت خزانے کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا ۔۔ شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹا چینی کے ساتھ ہوا ،اہم اعدادوشمار میں ہیر پھیر ہوگا تو درست منصوبہ بندی ناممکن ہے، ملک اور قوم کو بحران پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر ’اے جی پی آر‘ کے اعتراض نے ریونیو اعدادوشمار کی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے،یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومتی معاشی اور شماریاتی اعدادوشمار سے مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے ۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس بھی 100 ارب کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی، رپورٹ سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت کتنا سچ بول رہی ہے ،گرانٹس کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے ،اگراعدادوشمار غلط ہوں گے تو صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ناسمجھی سے وفاق اور اکائیوں میں بداعتمادی اور تنازعات جنم لیں گے جو اچھی بات نہیں ،کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست وگریباں کرانا چاہتی ہے؟،حکومت اپنا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرنہیں پاتی، جو عدد دکھاتی ہے وہ بھی متنازعہ ہوتا ہے۔
دریں اثنا ایک ٹویٹ میں شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ابھی تک صرف 1.1 فیصد لوگوں کو وےکسی نےشن لگی،وےکسےن بارے غلط خبروں کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ غلط باتوں کی وجہ سے لوگ وےکسےن نہیں لگوا رہے ۔تحریک انصاف کا میڈیا 24 گھنٹے چلا چلا کر اپوزیشن کو دباتا ہے،افسوس وےکسےن کی افواہوں بارے کچھ نہیں کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں۔جسم فروشی ۔۔ بالی وڈ کی 2 اداکارائیں 5 مردوں سمیت گرفتار