میو ہسپتا ل کے سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں آپریشن سے متاثرہ خاتون کا انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لا ہو ر کے میوہسپتال میں سکیو رٹی گارڈ سے آپریشن کروانے والی خاتون دو ہفتوں بعدانتقا ل کرگئی، جس کی تصدیق متوفیہ کے اہل خانہ نے بھی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میوہسپتال میں سکیو رٹی گارڈ کے ڈاکٹر بن کر مریضہ کے آپریشن کے معاملے نے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے پردہ اٹھایا تھا۔خاتون کے دنیا سے رخصت ہونے کی تصدیق ان کے بیٹے شفاعت علی نے بھی کی ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میوہسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا تھا، اس دوران ہسپتال میں وحید بٹ نامی سکیو رٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا۔
متاثرہ خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شام سےمیوہسپتال انتظامیہ نے میری والدہ کی لاش سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے۔
شفاعت علی کے الزام پر میوہسپتال انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کےلیے سرد خانے میں رکھا ہے، کیوں کہ قانونی وجوہات کے باعث متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کس سے شا دی کی خوا ہش ہے ۔۔ اداکارہ رمشا خان نے دل کی بات کہہ ڈا لی