حکومت کے سربراہ اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے سربراہ اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کے لئے پریشانی پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ممالک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ یومِ ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی صدر کا پیغام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم چینی صدر شی جن پنگ کی ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف کاوشوں کے معترف ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے چینی صدر کے تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بشریٰ انصاری کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے لڑائی میں شدت۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال