(24نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سونامی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، آج تک ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ، حکمران جیسا کریں گے ویسا ہی بھریں گے،سیاسی انتقام کی وجہ سے ملک تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ضلعی سیکرٹری اطلاعات سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی سونامی ہے جسکا عمران خان ذکر کرتا تھا ۔نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کے ہر گھر کو غربت اور بے روزگاری میں ڈبو دیا ہے۔بیروزگاری کے اس دور میں لوگوں کو نوکری سے فارغ کرنا ظلم ہے۔
حمزہ شہباز نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سونامی معاشرے کو بے رحمی سے نگل رہا ہے۔2013 سے 2018 میں غربت میں کمی کی مسلم لیگ (ن)کی پانچ سال کی محنت 3 سال میں ضائع کردی گئی اور مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں 2 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت سے نکالا تھا۔ ان کاکہناتھاکہ مافیاز کے پیٹ بھرنے والی حکومت نے پانچ کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دےااور عوام کی بدترین غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا کلنک عمران خان نیازی کے ماتھے پر لگ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بالی وڈ کے معروف ادا کاراکشے کمارپر چوری کا مبینہ الزام
حکمران جیسا کرینگے ویسا بھریں گے۔۔حمز ہ شہباز
Jun 06, 2021 | 21:04:PM