حرامانی نے بیٹے کیساتھ تعریفی پوسٹ کیوں شیئر کی؟ جان کر آپ بھی داد دینے پرمجبور ہو جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف ٹی وی اداکارہ حرامانی نے آن لائن امتحان میں نقل نہ کرنے پر بیٹے کیساتھ تعریفی پوسٹ شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہمیں زندگی میں مختلف اشیا کا سامناکرنا پڑتا ہے جن میں سے کچھ کو ہم قابل تعریف سمجھتے ہیں اور بعض کونا پسند کرتے ہیں اور اسے کرنے کی اجازت نہیں دیتے ،دنیا میں تمام قسم کے رویے پائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ ہمیں حیران کر دیتے ہیں ۔
اداکارہ حرامانی بھی مختلف چیزوں کے حوالوں سے منفردمزاج کی مالکہ ہیں ،وہ ہر معاملے میں گہری نظر رکھتی ہیں ،ان کی حالیہ حرکت نے ہمیں حیران کردیا ہے ۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ابراہیم تم نے آن لائن امتحان میں میرے کہنے کے باوجود نقل نہیں کی جس پر مجھے تم پر فخر ہے،حرامانی کاکہناتھا کہ امتحان میں نقل نہ کرنے پر مجھے تم پر غصہ تو بہت آیاتھاکہ آن لائن امتحان ہیں کسی کو پتہ تھوڑا ہی لگناتھا لیکن تمہاری ایمانداری پر یہ تعریفی پوسٹ تو بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بوائے فرینڈ کی جا نب سے مذاق اڑائے جانے پر ہانیہ عامر کا کرارا جواب