میدان میں واپسی کا شدت سے منتظر ۔۔ دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں۔۔ سر فرازاحمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سرفراز احمد نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے پہلا ہدف پلے آف میں آنا اور پھر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اورٹرافی اٹھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفراز احمد کا ایک انٹرویو میں کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھا اسٹارٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اب اس ٹورنامنٹ کو سنگل لیگ کا سمجھ کر باقی پانچوں میچز جیتنا ہیں۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کوشش یہی ہوگی کہ بہتر اسٹارٹ کریں، مانا کہ پچھلے 5میچز کا رزلٹ اچھا نہیں تھا، حالانکہ ٹیم نے کرکٹ بری نہیں کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، کوشش کریں گے کہ وہ غلطیاں ابوظبی میں نہ کریں جو کراچی میں کی تھی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 5 میچز میں اچھا کھیل پیش کریں۔
سرفراز نے کہا کہ وہ میدان میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں کہ کب قرنطینہ مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مجھ سے اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو۔۔ عاصم اظہر ہانیہ عامر پر برہم