یہ ایک جھوٹی یا نقلی صحتیابی ہے۔۔کورونا کا شکا رکنگنا رنا وت کے اہم انکشافا ت

Jun 06, 2021 | 23:36:PM

(24نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ان حالات و وا قعات کا انکشاف کیا ہے جن کا کہ انھوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سامنا کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں اداکارہ کنگنا رنا وت نے کہا ہے کہ وہ تندرست ہونے کے باوجود اب کمزوری محسوس کرتی ہیں۔
کنگنا رنا وت کا کہنا ہے کہ جب آپ بیماری سے تندرستی کی جانب بڑھتے ہیں تو یہ ایک آگے بڑھنے کا عمل ہوتا ہے، لیکن کورونا وائرس کے معاملے میں یہ ایک جھوٹی یا نقلی صحتیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا سے لڑائی میں شدت۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچال
انھوں نے کہا کہ میرے ٹیسٹ کے صرف ایک روز بعد مجھے بتایا گیا کہ ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے، جس پر میں نے محسوس کیا کہ اب میں سب کچھ کرسکتی ہوں باہر جا کر شوٹ کرسکتی ہوں۔ جب میں باہر نکلی اور کام شروع کیا تو مجھے پھر سے لگا کہ میں مکمل تندرست نہیں ہوں اور میں دوبارہ بستر پر چلی گئی۔
یا د رہے کہ کنگنا رنا وت با لی وڈ کی وہ مشہور ادا کا رہ ہیں جو اکثر و بیشتر اپنے متنا زعہ بیا نا ت کی وجہ سے سو شل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھ سے اتنا کچھ کرکے اب مظلوم بن رہی ہو۔۔ عاصم اظہر ہانیہ عامر پر برہم

مزیدخبریں