آپ کا حشر بھی سدھو موسے والاجیسا ہوگا ،سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ آپ کا بھی حشر سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں سلمان خان اور ان کے والد نے وہ خط بھی پیش کیا ہے جس میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ آپ کا حشر بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز خط سلیم خان کے گارڈ کو اس جگہ سے ملا جہاں وہ صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے تھے۔خط میں سلمان اور سلیم خان کو سدھو موسے والا جیسی حالت کرنے کی دھمکی دی گئی ۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی، کیونکہ سدھو موسے والا کے قتل میں جس گینگسٹر کا نام آیا تھا اس نے سلمان خان کو 2008 میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی نے مبینہ طور پر کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔دھمکی کے بعد پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کے فرار ہونے کی ویڈیو وائرل