وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواست: عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:خود سے بالاتر ہو کرملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے: وزیراعظم
لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین ہفتوں سے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق تحریک انصاف، مسلم لیگ ق سمیت دیگر کی درخواستوں پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سماعت کر رہے تھے، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور ممبران صوبائی اسمبلی کیجانب سے دلائل مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ آج مسلم لیگ ن نے دلائل کا آغاز کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیر ستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن ،7 دہشتگرد ہلاک
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے انتظامی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل جسٹس شجاعت علی خان کو بھجوا دی ہے، ہائیکورٹ کاز لسٹ کے مطابق آج جسٹس شجاعت علی خان اب سماعت کریں گے۔