وزیراعظم شہباز شریف نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے میٹروبس میں ٹکٹ کا نرخ آدھا کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگا جا رہا ہے، ساڑھے 3 سالوں میں جو ہوا اس کا حساب کون دے گا ؟ انہوں نے کہا کہ قرض پر چلنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے تک محدود کرنے کا کہہ دیا، پاکستان اگلے چند سالوں میں راکٹ کی طرح آگے بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواست: عدالت سے بڑی خبر آگئی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبے ہیں جن میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، معیشت کا پہیا چلائیں گے، معیشت مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، کیا 75 برس بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھا، ہر چیز پر سیاست کرنی ہے؟
یہ بھی پڑھیں:سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، بجلی منصوبے موجود ہیں لیکن تیل اور گیس مہنگا منگوانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں صف بندی اور پلاننگ سے بنتی ہیں جس کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔