(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش میں آتشزدگی کےواقعےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پروزیراعظم شہباشریف نے اظہارافسوس کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نےبنگلہ دیش کی حکومت اورعوام سےاظہارتعزیت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کے ساحلی شہر چٹا گانگ کے نواحی علاقے سیتا منڈا میں بی ایم ان لینڈ کنٹینر ڈپو نامی نامی کنٹینرز کے ایک گودام میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے سنے گئے جس کے بعد گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
چٹاگانگ کے سول سرجن محمد الیاس چوہدری کا کہنا تھا کہ دھماکے اور آگ لگنے سے اب تک 44 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 140 افراد زخمی اور جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لائے گئے۔الیاس چوہدری نے کہا کہ زخمیوں اور جھلسنے والوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بہت زیادہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے ضلع بھر کے سرکاری ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا جب کہ عوام سے خون کا عطیہ دینے کی بھی اپیل کی گئی۔