اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کوطلبہ نے 5 مقامات سے بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھ جون بروز پیر کو یونی ورسٹی کے طلباء نےآزادی اظہار پر قدغن لگانے اور انتظاميہ کے رويے کے خلاف احتجاج کرتےہوئے یونیورسٹی کے 5 مقامات سے بند کردیا۔
ریکٹر اسلامک یونیورسٹی معصوم ياسين زئی نے انتظامیہ ا وراساتذہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ مٹھی بھر طلباء کو جامعہ کا سکون برباد نہیں کرنے دیں گے۔
نجی یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ امتحانات کے آتے ہی ایسے معاملات سر اٹھاتے ہیں تاکہ فائدہ لیا جاسکے۔معصوم ياسين زئی نے واضح کیا کہ پورا سمسٹرپڑھنے والوں کے امتحان نہیں روکیں گے اورآج ہونے والا امتحان آن لائن بھی لیا جاسکتا ہے۔
یو نیوررسٹی کا کہنا تھا کہ اگر طلباء کو کوئی مسئلہ تھا تو ہم سے بات کرتے تاہم اب ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی