وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت، جسٹس شجاعت علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواستیں واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کو بھجوا دیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی ، پرویز الہٰی ،منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستیں واپس بھجوا دیں, جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے کہا گیا کہ کیس تقریباً چیف جسٹس کی عدالت میں مکمل ہو چکا تھا کہ فائلیں اس کورٹ کو بھجوا دی گئیں ، درخواستوں کو ٹرانسفر کرنےسے متعلق کوئی آرڈر موجود نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب پر مقدمات۔ شیخ رشید کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر
خیال رہے کہ درخواستوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو چیلنج کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھی تو۔وزیر خزانہ نے بڑا بیان دیدیا