وزیراعظم کےغیرملکی دوروں پراشتہارات کے خلاف درخواست مسترد

Jun 06, 2022 | 13:09:PM

(ویب ڈیسک )اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں پرعوامی پیسوں سے اشتہارات کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نےکی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعلی نوازاعوان کی وزیراعظم شہبازشریف کےغیرملکی دوروں سے متعلق اشتہارات میں عوامی پیسوں کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کردی۔تحریک انصاف کے رہنماعلی نوازاعوان نے عوامی پیسے کےاستعمال کو چیلنج کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباشریف کے دورہ ترکی پر پبلک فنڈز سے میڈیا کو اشتہارات دیئے گئے اور غیرملکی دوروں پربذریعہ اشتہارات تشہیر کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کا غیرملکی دوروں کے اشتہارات پر عوامی پیسہ خرچ کرنا غلط ہے اور وزیراعظم یا سرکاری افسر کی تصاویر والے اشتہارات کا پیسہ انہی سے لیا جائے۔

درخواست میں وزیراعظم،وزارت خزانہ،وزارت اطلاعات اور پی آئی او کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں