بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی  مذمت کرتے ہیں: بلاول بھٹو 

Jun 06, 2022 | 13:23:PM

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام عالم بھارت میں ہندوتوا کو روکیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا استحصال ناقابل قبول ہے۔

یاد رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

مزیدخبریں