عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: اہم خبر آگئی

Jun 06, 2022 | 15:03:PM

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالا پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن کا آغاز: پہلی پرواز 220 عازمین لے کر مدینہ روانہ

 کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی رات گئے کارکنان کے پاس پہنچے اور کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

 یاد رہے گذشتہ روز عمران خان دس روز بعد خیبرپختونخوا سے واپس بنی گالا پہنچے تو وفاقی حکومت نے سیکیورٹی فراہم کی، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے دھمکی بھی دے ڈالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو درجن سے زائد مقدمات میں نامزد ہیں، جیسے ہی ضمانت ختم ہوگی تو وہی سیکیورٹی انہیں گرفتار کر لے گی۔

 بعد ازاں پی ٹی آئی نے وزیرداخلہ کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا خبردار کیا تھا کہ رانا ثنااللہ کان کھول کر سن لو۔ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، کراس کرنےکی کوشش بھی نہ کرنا۔

 خیال رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان چھبیس اپریل کی صبح ڈی چوک پر آزادی مارچ سے خطاب کے فوراً بعد پشاور چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں