ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے: جنرل ندیم رضا

Jun 06, 2022 | 15:22:PM
چیئرمین چیف آف جوائنٹ سٹاف،جنرل ندیم رضا
کیپشن: صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر تبصرہ کرنے کی مجاز ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پر سیمینارمنعقد کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

 جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے، ہمارا قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے۔

 جنرل ندیم رضا نے زور دیا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔