(ویب ڈیسک) معروف اداکار مانی نے پاکستان کو بچانے کے لیے حکومت کو کمیٹی ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے جہاں عام عوام پریشان ہے تو وہیں شوبز شخصیات بھی سر پکڑے بیٹھے ہیں۔ایسے میں اداکار مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کرتے ہوئے حکومت کو دلچسپ مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارمانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے، پاکستان 100 ملکوں کے ساتھ ایک بلین ڈالر کی کمیٹی ڈال لے اور پہلی کمیٹی خود رکھ لے۔اداکار کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔