انتخابی فہرستیں۔حلقہ بندیاں۔ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

Jun 06, 2022 | 16:17:PM
 انتخابی فہرستیں۔حلقہ بندیاں۔ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: الیکشن کمیشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ، آرٹیکل 219 کے مطابق حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں، اکتوبرکےآخر میں نئےانتخابات کیلئےتیارہوں گے،نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعمرحمید خان  نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری میں مختلف ادارے معاونت کرتےہیں،آزاد اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ووٹرفہرستوں پرنظرثانی کیلئے تعیناتیاں کیں،4اکتوبر2020 کو ووٹرزکی حتمی فہرست آویزاں کردی تھی، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں کا کام کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ 59لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہ ہوسکی،دورا ن تصدیق 40 لاکھ افراد کی فوتگی بھی تصدیق ہوئی ، گھر گھر تصدیق کے دوران 9 کروڑ 84 لاکھ ووٹرز کی تصدیق ہوئی ، ایک کروڑ 34 لاکھ افراد نے مفت سروس کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات لیں،حلقہ بندیاں اگست میں مکمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیںن لیگ کو بڑا دھچکا۔تحریک انصاف نے2 اہم وکٹیں اڑا دیں