سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے ؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

Jun 06, 2022 | 16:31:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں 2 جون کی شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگیا تھا۔

 اس اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا۔  پیٹرول کی قیمت کا موازنہ دیگر 168 ممالک سے کیا جائے تو پاکستان کس نمبر پر کھڑا ہے ؟

 دنیا بھر میں 30 مئی 2022 کی قیمتوں کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کے لحاظ سے 41 واں سستا یا 128 واں مہنگا ترین ملک ہے۔

 ویسے دنیا بھر میں پیٹرول کی اوسط قیمت 280.61 پاکستانی روپے فی لیٹر ہے مگر سب سے سستے اور مہنگے ملک کی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے۔

عموماً کم یا زیادہ قیمت میں متعدد اقسام کے ٹیکسز اور سبسڈیز نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، یعنی عالمی سطح پر تو ایندھن کی قیمت ایک ہے مگر کسی ملک میں اس پر مختلف شرح میں ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد قیمت مختلف ہوجاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایٹمی پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے: جنرل ندیم رضا

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں دستیاب ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول کے لیے محض 4.41 روپے خرچ کرنا ہوتے ہیں۔

 اس کے مقابلے میں سب سے مہنگا ہانگ کانگ میں ہے جہاں ایک لیٹر پیٹرول کے لیے 588.21 روپے خرچ کرنا ہوتے ہیں۔

 فی لیٹر پیٹرول کے حوالے سے دنیا کے 10 مہنگے اور 10 سستے ترین ملک درج ذیل ہیں۔

 

  حیران کن طور پر 30 مئی تک قیمتوں کے لحاظ سے افغانستان میں پیٹرول پاکستان میں سستا تھا جو 174.12 روپے لیٹر تھا، اس وقت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 179 روپے سے زیادہ تھی۔

 اب نئی قیمت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بنگلا دیش سے زیادہ ہوگئی ہے جہاں یہ 198.05 روپے میں دستیاب ہے۔

 بھارت میں پیٹرول پاکستان کے مقابلے میں کافی مہنگا ہے اور ایک لیٹر کی قیمت 266.90 روپے ہے۔

 چین میں ایک لیٹر پیٹرول 288.36، امریکا میں 251.37، سعودی عرب میں 123.40 اور قطر میں 114.57 روپے میں دستیاب ہوتا ہے۔

مزیدخبریں