(24نیوز)سندھ کے علاقے شکارپور لاشاری قبیلے کے ایک شخص نے غیرت کے نام پر موبائل استعمال کرنے پر بہن کوموت گھاٹ اتار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شکارپور کے نواحی گاؤں دھکن میں پیش آیا جہاں شکارپور کےرہائشی سلمان نے اپنی بہن نرملا شاری کو گولی مار کر قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گیا۔ملزم سلمان نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بہن نرملا کسی سے فون پر بات کرتی تھی جس کی وجہ سے اکثر گھر میں لڑائی رہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا۔تحریک انصاف نے2 اہم وکٹیں اڑا دیں
پولیس نے لاش کو گڑھی یامین ہسپتال منتقل کرکے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔