(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی وجہ سے آج پاکستان کا ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا ہے ۔عمران خان حکومت میں رہے تو بربادی حکومت سے باہر رہے تو فسادی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے دن رات محنت کی۔پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ سپر پاور کو للکارنے والا آج گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپ کر بیٹھا ہے ۔انقلاب اپنی ضمانتیں کرانے میں لگا ہوا ہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک ستر سالہ بچہ انقلاب کیلئے نکلا اور آج تک گھر واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل شخص نے اقتدار کی ہوس میں اسلام آباد میں جلاو گھیراو کیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزررہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نہ بیت المال کو بخشا اور نہ توشہ خانہ کو۔ان کا کہناتھا جس شخص نے چار سال کوئی کام نہیں وہ اپنی کارکردگی کیا بتائے گا؟اسی لئے تو پرچی دیکھ کر بھی ان سے کچھ پڑھا نہیں جارہا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت ہمارے ملک کا خزانہ خالی ہے ۔ہمیں مجبورا پٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں ،شہباز شریف نے ٹھیک کہا کہ دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی رہنماؤں نے مسلمانوں کی دل آزاری کی : شیری رحمٰن