اہم پی ٹی آئی رہنما کی حکومت کو خودکش حملے کی دھمکی، بڑی خبر

Jun 06, 2022 | 18:57:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈووکیٹ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے حکومتی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو وہ سب سے پہلے ان پر خودکش حملہ کریں گے۔ 

عطااللہ ایڈووکیٹ نے یہاں ہی بس نہ کی بلکہ انتہائی سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچا تو ملک چلانے والے سن لیں، آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم اتحادی جماعت سے شدید اختلافات، ن لیگ کو بڑا ریلیف

انہوں نے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ یاد رکھیں نہ صرف وہ خودکش حملہ کریں گے بلکہ ہزاروں اور افراد بھی تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کے ان ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی ورکرز ڈر جائیں گے۔ یہ آپ کی بھول ہوگی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر شدید ردعمل کے بیانات دیے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں