معاشی ایمرجنسی کےاعلان کی ضرورت نہیں ، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اخراجات بچانے کے لیے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کریں گے ،معاشی ایمرجنسی کے اعلان کی ضرورت نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کی حالات نہیں،دو دفعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد معاشی ایمرجنسی سے باہر نکل آئے ہیں۔
The Prime Minister will at some point announce austerity measures to save government expenditures. But there is not going to be any declaration of financial emergency. Nor is there any financial emergency. After two increases in petrol prices, we are out of the financial crisis.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 6, 2022
ان کا کہناتھا کہ فارن کرنسی اکاونٹس فریز کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس اور لاکرز سے پیسہ اٹھانے پر کبھی غور نہیں کیا گیا،سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم اتحادی جماعت سے شدید اختلافات، ن لیگ کو بڑا ریلیف