(ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ جس کا مقصد موجودہ ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں ملازمین کو ہفتہ اور اتوار پوری جبکہ جمعہ کو آدھی چھٹی دی جائے۔
اس طرح ملازمین ہفتہ میں صرف ساڑھے چار دن کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم اتحادی جماعت سے شدید اختلافات، ن لیگ کو بڑا ریلیف
انہوں نے ٹوئٹ پر دی گئی تجویز میں مزید لکھا کہ کام کے دنوں میں دفتری اوقات کار کو ایک گھنٹہ تک بڑھا دیا جائے۔
اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی۔ جس سے تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی۔ کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔