عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد جمع

Jun 06, 2022 | 19:52:PM
عمران خان بیان ، قرار داد
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد پیش کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی ، صادق نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے نہ جانے کس کس کو سیکریٹس دے دئیے جو کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔قرارداد میں عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی گئی ۔
قرار داد میںکہا گیا کہ عمران نیازی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج کی دفاع کے لئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جسے ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرار داد میں ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار کی ہوس اتنی زیادہ ہے کہ اتنی بڑی باتیں کرگئے کہ نقصان پاکستان کو پہنچے گا، ریاست سابق وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سیاسی وابستگی اور جماعتیں عزیز مگر مذہب اسلام اور پاکستان سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، جس اقتدار کی خاطر یہ اندھے ہوگئے ہیں ایک قرارداد لائی جانی چاہئے اور ایوان میں بیٹھے ہر شخص کو اس پر دستخط کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی ایمرجنسی کےاعلان کی ضرورت نہیں ، مفتاح اسماعیل