تحریک انصاف نے خاتون رہنما کو اہم عہدے سے ہٹا دیا

Jun 06, 2022 | 21:03:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی جاری، مسرت جمشید چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی جاری ہے، پی ٹی آئی نے مسرت جمشید چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عندلیب عباس سیکرٹری اطلاعات پنجاب مقرر کر دی گئیں۔
کیپٹن( ر) اعجاز حسین سینئر نائب صدر ،محمد احمد چھٹہ سینئر نائب صدر،سید فیض الحسن شاہ اور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی بھی سینئرنائب صدر مقرر جبکہ شہنشاہ روت صدر اقلیتی امور نامزد کیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جھنگ ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں