پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرحکومت کو نوٹس جاری

Jun 06, 2022 | 21:45:PM
لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں اضافے، درخواست پر سماعت
کیپشن: پٹرول پمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے درخواست گزار کو وزیراعظم کانام فریق کے طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی،جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں ہے،جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دیئے کہ اتنی لمبی درخواست ہوتی ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کا معاملہ دو رکنی بنچ کے پاس ہے۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار اس درخواست کو بھی دورکنی بنچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ سراسر مفاد عامہ کا ہے عدالت آئینی طور پر جائزہ لے۔ اوگرا کو میکنزم کے بغیر قیمتوں میں ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں۔مزید استدعا کرتے کہا کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے خاتون رہنما کو اہم عہدے سے ہٹا دیا