تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی عمران خان پر برہم

Jun 06, 2022 | 23:28:PM
تحریک انصاف کی قیادت برہم
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اپنی قیادت پر برہم ہوگئے ،ارکان قومی اسمبلی نے قیادت کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق کے پی اور کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے قیادت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے پیغام بھجوائے کہ حقیقی آزادی مارچ میں پولیس تشدد اور آنسو گیس کا سامنا ہم نے کیا اورتعریفیں کنٹینر پر براجمان رہنماوں کی جارہی ہیں ۔ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ کنٹینر پر موجود رہنما کارکن لائے اور نہ ہی شیلنگ کا سامناکیا بس عمران خان کیساتھ کنٹینر پر چڑھ کر سیلفیاں بناتے رہے اس کے باوجود عمران خان ان کی تعریفیں کرنے میں مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اساتذہ کیلئے نئی اسکیم متعارف کرادی