گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، معروف برانڈ نے قیمت کم کردی

Jun 06, 2022 | 23:39:PM
گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، معروف برانڈ نے قیمت کم کردی
کیپشن: مشہور برانڈ نے گاڑی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں آئے دن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن ایک کمپنی ایسی بھی ہے جس نے اپنی گاڑی مہنگی کرنے کی بجائے اڑھائی لاکھ روپے تک سستی کر دی ہے۔

جی ہاں لکی موٹرز نے معروف گاڑی ” پیوگیوٹ 2008 “ اڑھائی لاکھ روپے سستی کردی ہے۔ اب اس کی نئی قیمت 49 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے گاڑی کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار روپے تھی تاہم اس کے ٹاپ ویریئنٹ”پیوگیوٹ 2008 الیور “ کی پرانی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف ارکان اسمبلی عمران خان پر برہم

ساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پیوگیوٹ 2008 خریدنے کیلئے آپ کو لمبا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں صرف آپ نے شوروم پر جاناہے ، گاڑی کی قیمت اداکرنی ہے اور اسے فوری چلا کر گھر لے آنا ہے۔

یاد رہے کہ لکی موٹرز نے پورپین گاڑی پیوگیوٹ 2008 کو جنوری 2022 میں پاکستان میں متعارف کروایا تھا ، یہ دو مختلف ماڈلز میں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔