(24 نیوز)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی،سکیورٹی فورسزنے موثرجوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مانسہرہ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہاہے کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور،مسجد کے اندر فائرنگ ,عالم دین جاں بحق