بادل برسیں گے یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jun 06, 2023 | 10:32:AM

(کومل اسلم، عادیہ ناز) محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم قدرے بہتر ہوگیا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا۔

شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 98 ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرہ 166، فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 110ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 98، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 93ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی کا راج برقرار۔ شہر کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 3 سے 5 ناٹیکل مائل ریارڈ کی گئی۔ 

مزید پڑھیں:   کہیں گرمی،کہیں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، سوات، ابیٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر کو گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور، ساہیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں