49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

Jun 06, 2023 | 11:22:AM

(ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  حیدرآباد- سکھر موٹروے کیلئے 9.5 ارب روپے کی ریاستی گارنٹی اور نیو گوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کے لیے 83کروڑ 91 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 14  لاکھ روپے اور وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 70 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔

 ضرور پڑھیں :وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کیلئے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ 

 وزیر خزانہ نے ملازمین  کی  پینشن کے مسائل حل کرنے کی منظوری دی، وزارت انسانی حقوق کیلئے 11 کروڑ  65 لاکھ اور  جامشورو میں کوئلے سے چلنے والی  بجلی کے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 9  ارب 14کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔


اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سابقہ فاٹا کے علاقوں میں لیویز سینٹر کے قیام کیلئے 4کروڑ 70لاکھ، اقوام متحدہ میں امن مشن دستوں کیلئے 47 کروڑ اور سانحہ سوات کے شہدا اور زخمیوں کے لیے 4کروڑ 95لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔

وزارت پارلیمانی امور کیلئے  4 کروڑ  84 لاکھ اور نیکٹا ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے  11کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

مزیدخبریں